18

فلم کی عکس بندی کے مقام پر مسلح افراد نے 8 ماڈلز کو ریپ کا نشانہ بناڈالا – ایکسپریس اردو

(فوٹو: ٹوئٹر) تمام ماڈلز کی عمریں 18 سے 35 سال کے درمیان تھیں، رپورٹ

 کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقہ میں قصبے کے قریب فلم کی عکس بندی کے دوران مسلح افراد نے 8 ماڈلز کو ریپ کا نشانہ بناڈالا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گینگ نے ورک ٹیم پر اس وقت حملہ کیا جب اس کے ارکان فلم بندی شروع کرنے کیلئے ساز و سامان اور سجاوٹ کی تیاری کررہے تھے،گینگ کی جانب سے ریپ کی ماڈلز کی عمریں 18 سے 35 سال کے درمیان تھیں۔

جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جرم کے مرتکب افراد کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ 20 مشتبہ افراد میں سے 3 کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پولیس آفیسر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مشتبہ افراد غیر ملکی ہیں، خاص طور پر غیر قانونی کان کن ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں پولیس کو ہر 12 منٹ میں عصمت دری کی رپورٹ موصول ہوتی ہے جبکہ سال 2019-20 کے دوران 42 ہزار سے زائد خواتین نے ریپ کیسز کی رپورٹ درج کروائی تھی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں