36

سفید شارک کا گوشت کھانا وِلاگر کو مہنگا پڑگیا تحقیقات شروع

سفید شارک کا گوشت کھانا وِلاگر کو مہنگا پڑگیا، تحقیقات شروع

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک وِلاگر کو سفید شارک کا گوشت پکاکر کھانا مہنگا پڑ گیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ ڈیلی ڈان کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ وِلاگر ٹیزی کے نام سے مشہور ہے۔ اس نے گزشتہ دنوں سفید شارک کا گوشت روسٹ کرنے اور کھانے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جو بہت وائرل ہوئی۔ 

یہ مچھلی چونکہ نایاب نسل کی ہے اور اس کا شکار ممنوع ہے لہٰذا چینی شہر نن شونگ کی پولیس نے ٹیزی کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ واضح رہے کہ چین میں اس مچھلی کے شکار پر پابندی عائد ہے اور اس پابندی کی خلاف ورزی پر 5سے 10سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں