26

سبزی فروش سبزیوں کے ساتھ ایسی قبیح حرکت کرتا پکڑا گیا کہ دیکھ کر سبزی کھانے سے من اٹھ جائے



سبزی فروش سبزیوں کے ساتھ ایسی قبیح حرکت کرتا پکڑا گیا کہ دیکھ کر سبزی کھانے …

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک سبزی فروش سبزیوں کے ساتھ ایسی قبیح حرکت کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے کہ دیکھ کر سبزی کھانے سے ہی من اٹھ جائے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس ننگ آدمیت کا تعلق ریاست اترپردیش سے ہے، جس کی سبزیوں پر پیشاب کرنے اور تھوکنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔ اس سبزی فروش کا تعلق اترپردیش کے شہر بریلی سے ہے۔اس کی ویڈیواپنی کار میں بیٹھے ایک نوجوان نے بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

ویڈیو بنانے والے نوجوان درگیش گپتا نے بتایا ہے کہ وہ کسی کام سے جا رہا تھا، جب اس نے سبزی فروش کو سبزی پر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا اور جلدی سے اس کی ویڈیو بنا لی۔ سبزی فروش کی اس گھٹیا حرکت پر انٹرنیٹ صارفین شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

 بریلی کے پریم نگر پولیس سٹیشن میں اس سبزی فروش کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے اس سبزی فروش کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں