41

روس نے چین کی ‘ون چائنا پالیسی کی حمایت کردی



روس نے چین کی ‘ون چائنا ،پالیسی کی حمایت کردی

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس کی جانب سے تائیوان معاملے پر چین کی “ون چائنا پالیسی” کے حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ چین کی ون چائنا پالیسی پر روسی موقف میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں چین کی خود مختاری کے اصول برقرار رکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

تاشقند میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں چین کی خودمختاری کے اصول برقرار رکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔روسی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بیان چینی صدر کے امریکی صدر کو تائیوان معاملے میں مداخلت کے حوالے سے خبردار کرنے کے بعد آیا ہے۔خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک علیحدہ ریاست مانتا ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چلا آ رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں