49

دو بچوں کی ماں آٹھویں کلاس کے طالب علم کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی



دو بچوں کی ماں آٹھویں کلاس کے طالب علم کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں 30سالہ دو بچوں کی ماں آٹھویں کلاس کے طالب علم کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس خاتون اور 15سالہ لڑکے کا تعلق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا میں واقع شہر گڑیواڈا سے ہے۔ شہر میں دونوں کے گھر نزدیک ہی تھے اور بتایا جاتا ہے کہ خاتون اس لڑکے کے بہت قریب تھی۔

19جولائی کو طالب علم اچانک لاپتہ ہو گیا، جس پر اس کے والد کی طرف سے پولیس کر رپورٹ کی گئی۔ جب پولیس نے تحقیقات کی تو انکشاف ہوا کہ لڑکے کو سواپنا نامی خاتون بھگا لے گئی ہے۔پولیس نے کئی دن کی جدوجہد کے بعد بالآخر خاتون اور لڑکے کا سراغ لگا لیا۔ وہ دونوں ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے مضافاتی علاقے بالانگر میں رہ رہے تھے جہاں سے انہیں پکڑ کر واپس گڑیواڈا منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں