48

دورۂ فرانس کے موقع پر سعودی ولی عہد کا مہنگے ترین گھر میں قیام مالک بھی خود ہی نکلے



دورۂ فرانس کے موقع پر سعودی ولی عہد کا مہنگے ترین گھر میں قیام، مالک بھی خود …

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دورۂ فرانس کے دوران وہاں مہنگے ترین گھر میں قیام پذیر ہوئے، جس کے مالک بھی وہ خود ہی ہیں۔”ایکسپریس ٹربیون”کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے 2015ءمیں فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافات میں واقع یہ حویلی نما وسیع و عریض گھر ساڑھے 27کروڑ یورو (تقریباً 66ارب 46کروڑ روپے) میں خریدا تھا۔ 

نیا تعمیر ہونے والا یہ گھر قریب ہی واقع ’ورسیلیس محل‘ سے مشابہہ بنایا گیا ہے۔ ورسیلیس محل کبھی فرانس کے شاہی خاندان کی رہائش گاہ ہوا کرتا تھا۔شہزادہ محمد کا یہ عالیشان گھر 7ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط ہے۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ یہ گھر کسی نامعلوم خریدار نے خریدا ہے تاہم 2سال بعد نیویارک ٹائمز نے شیل کمپنیوں اور ان کی ملکیتی جائیدادوں کے متعلق ایک سیریز میں انکشاف کیا کہ اس گھر کا خریدار کوئی اور نہیں بلکہ شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں