28

دلہن کی ڈانس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا



دلہن کی ڈانس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں منظرعام پر آنے والی ایک دولہا دلہن کی ڈانس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ ویڈیو انسٹاگرام اکاﺅنٹ ’بالی ووڈ کوریوگرافی‘ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں دولہا دلہن معروف پنجابی گیت ’منڈیاں توں بچ کے‘ پر بھنگڑے کے انداز میں پوری مہارت کے ساتھ ڈانس کر رہے ہوتے ہیں۔ 

اس دلہن کا نام شونی اور دولہا کا نام ایشان بتایا گیا ہے۔ ویڈیو پر کمنٹس میں صارفین ان کی خوبصورت جوڑی اور بہترین ڈانس پرفارمنس کی تعریف کر رہے ہیں۔ نادیا نامی ایک لڑکی نے لکھا ہے کہ ”اس ویڈیو سے مجھے بھی حوصلہ ملا ہے اور اب میں بھی اپنی شادی پر ڈانس کروں گی۔ “ کاجل نامی لڑکی نے لکھا ہے کہ ”ہیل والی جوتی کے ساتھ اتنا بہترین ڈانس۔“ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں