35

جنوبی افریقہ میں 8ماڈلز کی جنسی زیادتی کا معاملہ کم از کم 84 افراد کو گرفتار کرلیا گیا



جنوبی افریقہ میں 8ماڈلز کی جنسی زیادتی کا معاملہ، کم از کم 84 افراد کو گرفتار …

کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ میں 8ماڈلز کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے میں 84افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ الجزیرہ کے مطابق ان ماڈلز کو ایک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر مسلح افراد نے ہوس کا نشانہ بنایا۔یہ واقعہ چند روز قبل جوہانسبرگ کے مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے قصبے کروگرزڈراپ کے مضافاتی علاقے میں ہوا جہاں ٹیم نے ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے سیٹ لگایا ہوا تھا۔ 

پولیس کے مطابق مسلح گروپ نے اس وقت حملہ کیا جب کریو اور کاسٹ سیٹ کی جگہ پر پہنچ چکے تھے اور ان کا سامان گاڑیوں سے اتار کر سیٹ تیار کیا جا رہا تھا۔ مسلح گروہ میں 10ملزمان شامل تھے جنہوں نے آٹھ ماڈلز کو بربریت کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ ماڈلز کی عمریں 18سے 35سال کے درمیان تھیں۔ 

ملزمان نے سیٹ پر موجود مردوں کو بھی برہنہ کر دیا اور ان سے نقدی اور قیمتی اشیاءلوٹ لیں۔ متاثرہ ٹیم کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان غیرملکی لگتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ممکنہ طور پر ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن تھے۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے نے پورے جنوبی افریقہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور پورے ملک میں شہری اس بربریت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں