21

بھارت نے ملائیشیا ء کو کونسے لڑاکا  طیارے  فروخت کرنے کی پیشکش کر دی؟ جانیے

بھارت نے ملائیشیا ء کو کونسے لڑاکا  طیارے  فروخت کرنے کی پیشکش کر دی؟ جانیے

  

 نئی دہلی (آن لائن)بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملائیشیا کو 18 لائٹ لڑاکا طیارے (ایل سی اے) ‘تیجس’ فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ ارجنٹائن، آسٹریلیا، مصر، امریکہ، انڈونیشیا اور فلپائن بھی سنگل انجن والے ان لڑاکا طیاروں کر خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔رائٹرزکے مطابق بھارتی حکومت نے گزشتہ برس سرکاری ادارے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو 6 ارب ڈالر کا کنٹریکٹ دیا تھا تاکہ مقامی طور پر تیار کردہ 83 تیجس جیٹ طیاروں کی ڈیلیوری 2023 سے شروع کی جاسکے، وزارت دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہندوستان ایروناٹکس نے گزشتہ برس اکتوبر میں رائل ملائیشین ایئر فورس کی جانب سے 18 جیٹ طیاروں کی درخواست پر تیجس کے 2 سیٹوں والے ویرینٹ کو فروخت کرنے کی پیشکش کی۔

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں