34

بھارتی نیوی میں جعلی بھرتیاں کرنے والا گروہ بالآخر پولیس نے پکڑلیا

بھارتی نیوی میں جعلی بھرتیاں کرنے والا گروہ بالآخر پولیس نے پکڑلیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں نیول پولیس نے جعلی بھرتیاں کرنے والاایک گروہ پکڑ لیا۔ “انڈیا ٹوڈے” کے مطابق یہ گروہ مہاراشٹر کے شہر ٹھانے میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا۔ گروہ کا ماسٹرمائنڈ خود کو بھارتی نیوی میں آفیسر بتاتا اور لوگوں کو بھرتی کرنے کے بہانے ان سے رقم ہتھیاتا تھا۔ 

ملزم لوگوں کو اپنی شناخت کیپٹن سمیر سنگھ کے نام سے کراتا تھا۔ وہ لوگوں کو بے وقوف بنانے میں بھارتی وزارت دفاع کے جعلی لیٹرز کا استعمال کرتا تھا۔ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک باقاعدہ بھرتی سینٹر بنا رکھا تھا جسے دیکھ کر لگتا تھا کہ وہ واقعی نیوی کا آفس ہے جہاں لوگوں کو بھرتی کیا جاتا ہے۔ وہ بھرتی ہونے والے لوگوں کو نیوی کے جعلی شناختی کارڈ اور یونیفارمز بھی مہیا کرتا تھا۔ 

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں