20

بھارتی فوڈ ڈلیوری سروس زوماٹو کے رائیڈر کی لڑکی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت



بھارتی فوڈ ڈلیوری سروس زوماٹو کے رائیڈر کی لڑکی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی آن لائن فوڈ ڈلیوری سروس ’زوماٹو‘ کے ایک ڈلیوری بوائے نے گزشتہ روز ایک صارف لڑکی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت کر ڈالی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر پونے میں پیش آیا جہاں 40سالہ رئیس شیخ نامی ڈلیوری بوائے ایک گھر میں کھانا ڈلیور کرنے گیا اورآرڈر ریسیو کرنے والی 19سالہ طالبہ کے ساتھ زبردستی بوس و کنار شروع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کالج میں سیکنڈ ایئرکی طالبہ ہے۔لڑکی نے بتایا کہ ”ڈلیوری بوائے نے مجھ سے پانی مانگا۔ میں اندر سے پانی لائی تو وہ مجھ سے پوچھنے لگا کہ گھر میں اور کون کون رہتا ہے۔ میں نے اسے بتایا کہ میں اپنی دو دوستوں کے ساتھ اس اپارٹمنٹ میں رہتی ہوں اور وہ اپنے اپنے گھر گئی ہوئی ہیں۔ یہ سن کر اس نے پانی کا ایک اور گلاس مانگا۔ جب میں اندر جانے لگی تو اس نے میر اہاتھ پکڑ لیا اور میرے ساتھ زبردستی شروع کر دی۔“ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں