33

بوائے فرینڈ کی بے وفائی پر لڑکی نے اپنی زندگی ختم کرلی



بوائے فرینڈ کی بے وفائی پر لڑکی نے اپنی زندگی ختم کرلی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں بوائے فرینڈ کی بے وفائی پر لڑکی نے خودکشی کر لی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق 23سالہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہ رہی تھی، جس کے بارے میں لڑکی کو علم ہوا کہ اس نے کسی اور جگہ شادی کر رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اسی بات پر لڑکی کا لڑکے سے جھگڑا ہوا اور لڑکی نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ لڑکی کی بہن جب فلیٹ پر پہنچی تو اپنی بہن کی پنکھے سے لٹکتی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق لڑکی بوائے فرینڈ کے ساتھ ناخوشگوار تعلق کی وجہ سے کچھ عرصے سے شدید ڈپریشن میں تھی اور اب اس کی بے وفائی کا علم ہونے پر اس نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔ 

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں