38

ایران میں خاتون کی پولیس حراست میں موت کے خلاف مظاہرے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی



ایران میں خاتون کی پولیس حراست میں موت کے خلاف مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد چھ …

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں حجاب نہ پہننے پر مذہبی پولیس کے ہاتھوں ماشا امینی کی گرفتاری اور دوران حراست ہلاکت کے خلاف مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی.

عرب نیوز کے مطابق 22 سالہ ماشا کی ہلاکت کے خلاف ایران میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جو اب 15 شہروں تک پھیل چکے ہیں، گزشتہ شب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا.

کئی شہروں میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن کے نتیجے میں دو خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں. انسانی حقوق کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ تین خواتین اس سے پہلے بھی ہلاک ہوئی تھیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے. 

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں