35

امریکی ایوان نمائند گان کی سپیکر کے تائیوان پہنچنے پر چین کا سخت رد عمل



امریکی ایوان نمائند گان کی سپیکر کے تائیوان پہنچنے پر چین کا سخت رد عمل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی چین کی جانب سے سخت انتباہ کے باوجود تائیوان پہنچ گئیں۔

اب نینسی پلوسی کے تائیوان پہنچنے کے بعد چین کی وزارت خارجہ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، چین تائیوان میں امریکی نقل وحرکت کو ہرگز برداشت نہیں کرےگا، امریکہ بدمعاشی کی سیاست پر گامزن ہے، نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان کا اختتام امریکیوں کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں