45

اسقاط حمل سے انکار پر لبنان میں شوہر نے بیوی کو جان سے مار دیا



اسقاط حمل سے انکار پر لبنان میں شوہر نے بیوی کو جان سے مار دیا

بیروت(ڈیلی پاکستان آن لائن)لبنان میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے اسقاط حمل سے انکار کرنے  پر بیوی کو جان سے مار دیا۔  

عرب میڈیا کے مطابق لبنان سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ حاملہ ہانا محمد جسے  گزشتہ دنوں اسقاط حمل سے انکار کرنے پر شوہر نے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر آگ لگادی  تھی،11 دن تکلیف میں رہنے کے بعد بدھ کے روز ہسپتال میں چل بسی۔رپورٹس کے مطابق ہانا کو آگ کی وجہ سے  پورا جسم جھلسنے کے باعث 6 اگست کو مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شوہر کی جانب سے تشدد کی وجہ سے ہانا کے پیٹ میں ہی بچے کی موت ہوگئی تھی جسے آپریشن کے بعد نکال دیا گیا تھا لیکن خاتون کی حالت اتنی تشویش ناک  تھی کہ اس کا زندہ بچنا ناممکن تھا۔ 

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں