27

اسر ائیل نے ایف 35 طیارے گراونڈ کر دئیے



اسر ائیل نے ایف 35 طیارے گراونڈ کر دئیے

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کے بعد اسرائیل نے بھی اپنی فوج کے زیر استعمال ایف 35 طیارے گراونڈ کر دیے ہیں۔ ہفتے کے روز کیے گئے اسرائیلی اعلان کے مطابق طیارے عارضی طور پر گراونڈ کیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ ان طیاروں کی ‘ایجیکشن سیٹس’ میں خرابی کی وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ پائلٹوں کی زندگیاں خطرے میں نہ پڑ جائیں۔العربیہ نیوز کے مطابق اسرائیل نے  ان طیاروں کی ایجکشن سیٹ کے نیچے ایجیکشن کے لیے استعمال ہونے والے ‘ کیٹریجز ‘ کی خرابی کے سبب امریکی فیصلے کی پیروی میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ اگلے چند روز کے لیے ایف 35 طیاروں کو انسپیکشن کے مرحلے سے گذارا جائے گا اور اس کے بعد اطمینان کی صورت میں دوبارہ بروئے کار لائے جاسکیں گے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی ہنگامی ضرورت کے تحت کسی ایک ایف 35 طیاروں کو استعمال کیے جانے کے لیے ائیر چیف کی خصوصی اجازت ضروری ہو گی۔’ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے ساختہ ان طیاروں کو اسرائیل میں جوائنٹ فائٹر طیارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اسرائیلی فضائیہ میں یہ طیارہ عبرانی نام ‘آدیر’ سے مشہور ہے۔

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں