29

آدھی رات کو گھر میں گھس کر 15 ملزمان نے لڑکی کو اغواءکرلیا



آدھی رات کو گھر میں گھس کر 15 ملزمان نے لڑکی کو اغواءکرلیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 15ملزمان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو اغواءکر لیا۔” انڈیا ٹوڈے” کے مطابق یہ واقعہ تامل ناڈو کے شہر مائلادوتھورائے میں پیش آیا۔ واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آدھی رات کو ملزمان گھر کا گیٹ توڑ کر اندر گھس جاتے ہیں اور لڑکی کو گھسیٹتے ہوئے باہر لاتے اور گاڑی میں ڈال کر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس چند گھنٹے بعد لڑکی کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہو گئی۔ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ 34سالہ وگنیشورن نامی ملزم نے لڑکی کے ساتھ تعلق قائم کرنے کی کوشش کی اور انکار پر اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ کئی دن ہراساں کرنے کے بعد لڑکی نے پولیس کو رپورٹ کردی۔ اس پر مشتعل ہو کر ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مل کر لڑکی کو اغواءکر لیا۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں