38

25 مئی کو ہونے والے تشدد پر کمیٹی بنائی گئی تھی جس کی پہلی میٹنگ آج ہوئی ہے شفقت محمود 



25 مئی کو ہونے والے تشدد پر کمیٹی بنائی گئی تھی جس کی پہلی میٹنگ آج ہوئی ہے ، …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر  شفقت محمود نے کہا کہ  25 مئی کو ہونے والے تشدد پر کمیٹی بنائی گئی تھی جس کی پہلی  میٹنگ آج ہوئی ہے ۔

لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کمیٹی کا مقصد 25 مئی کو ہونے والے تشدد کا جائزہ لینا تھا ،  وزیر اعلی سے 25 مئی کو ہونے والے مقدمات ختم کرنے کی درخواست کی ،  سرکاری امور کی انجام دہی سرکاری ملازمین کا فرض ہے ، مگر یہ کیا کہ ہمارے کارکن فیصل کو تشدد کا نشانہ بنا کر پل سے نیچے پھینک دیا۔

شفقت محمود نے کہا کہ سرکاری ملازمین کا فرض ہے کہ وہ غیر قانونی کارروائیوں سے انکار کریں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں