33

21 رُکنی پنجاب کابینہ فائنل ,وزیراعلیٰ پنجاب آج اعلان کریں گے



21 رُکنی پنجاب کابینہ فائنل ,وزیراعلیٰ پنجاب آج اعلان کریں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں حکومت بنانے کے بعد 21 رکنی صوبائی کابینہ فائنل کر دی ہےجس کا اعلان آج وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ مونس الٰہی سے مشاورت سے کرینگے ۔

نجی ٹی وی “دنیا  نیوز “کے مطابق پنجاب کابینہ میں لاہورسے ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال ،میاں محمود الرشید ،مراد راس شامل ہیں فیصل آباد سے علی افضل ساہی اور لطیف نذر کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے ، راولپنڈی سے راجہ بشارت ، جنوبی پنجاب سے نوابزداہ منصور ،سردار محسن لغاری کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیاہے جبکہ جنوبی پنجاب سے غضنفر عباس چھینہ،سردار شہاب الدین ،سردار حسنین بہادر دریشک بھی کابینہ کاحصہ ہیں عنصر مجید نیازی ، ملک تیمو ر، منیب چیمہ، علی عباس شاہ بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔

کرنل ریٹائرڈ محمد ہاشم ڈوگر کو وزارت داخلہ اور ملک تیمور کو کھیل کی وزارت کاعندیہ دیدیا گیا ہے ، میاں محمود الرشید کو بلدیات ، میاں اسلم اقبال کو ہاوسنگ اورانڈسٹریز کاعندیہ دیدیاگیا ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد صحت، مراد راس تعلیم، راجہ یاسر ہمایوں کو ہائر ایجوکیشن کاعندیہ دیدیا گیا ہے ۔عنصر مجید نیازی کو لیبر، سردار محسن لغاری کو خزانہ اور پی اینڈ ڈی عندیہ دیدیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نامزد وزرا سے خطاب میں عمران نے خبر دار کردیا ہے کہ کرپشن برداشت نہیں ہوگی، وقت پر دفاتر آنا ہے، توقع کرتاہوں آپ چودہ سے سولہ گھنٹے کام کریں ، کوئی چھٹی نہیں ہوگی، آفس میں وقت دیں گے تو بیورو کریسی بھی وقت پرآئے گی، واضح فرق نظرآنا چاہیے ہماری حکومت عوام کے لئے کام کررہی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں