20

150 یونٹس والے دکاندار ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے مریم نواز کی سفارش پر مفتاح اسماعیل کا جواب آگیا



“150 یونٹس والے دکاندار ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے” مریم نواز کی سفارش پر مفتاح …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طرف سے دکانداروں پر عائد کیے جانے والے ٹیکس کے حوالے سے سفارش کی گئی تو وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی وضاحت بھی آگئی۔

مریم نواز کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم نے بھی کہا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کو نئے ٹیکس قانون میں ریلیف دیا جائے۔ تاجروں کے ساتھ پیر کو ملاقات کریں گے اور ان کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 150 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے دکانداروں کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ان دکانداروں سے بھی تین ہزار روپے ٹیکس لیا جائے گا جو ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ مفتاح اسماعیل کے مطابق نہ تو دکانداروں کو ٹیکس کے حوالے سے کوئی نوٹس جاری کیا جائے گا اور نہ ہی ایف بی آر کے نمائندے دکانوں پر جائیں گے بلکہ بجلی کے بل میں عائد ہونے والا ٹیکس حتمی ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے مفتاح اسماعیل سے درخواست کی ہے کہ وہ دکانداروں پر عائد ٹیکس واپس لیں۔ بعد ازاں ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے بتایا کہ ان کی مفتاح اسماعیل سے بات ہوگئی ہے، انہوں نے تاجروں کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں