اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کے دعوؤں کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ جو بھی آئین کو پڑھتا ہے یا اس سے واقف ہے وہ جانتا ہے کہ پہلے بھی گورنر راج لگانا مشکل تھا لیکن 18 ویں ترمیم کے بعد انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر راج لگانے کی نہ کسی کے ذہن میں کوئی بات ہے اور نہ ہی ہم لگانا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) سے ہی تعلق رکھنے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ پر غور کیا گیا ہے۔ اگر ان کا پنجاب میں داخلہ بند کیا گیا تو یہ پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔
لو جی ! ایک وفاقی وزیر نے دوسرے وفاقی وزیر کے دعوے کی تردید کر دی ہے ، جاوید لطیف کہتے ہیں کہ پنجاب میں کوئی گورنر راج نہیں لگا رہے اور نہ ہی لگانا چاہتے ہیں ۔۔۔ یہ کمپنی کیسے چلے گی؟ pic.twitter.com/ZJgz3VObeR
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) July 27, 2022
مزید :
اہم خبریں -قومی –