64

کیا واقعی پی ٹی آئی نے امریکہ میں 25 ہزار ڈالر ماہانہ پر لابی فرم کی خدمات حاصل کی ہیں؟ فواد چوہدری کا موقف آگیا



کیا واقعی پی ٹی آئی نے امریکہ میں 25 ہزار ڈالر ماہانہ پر لابی فرم کی خدمات حاصل …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکہ میں لابی فرم نہیں بلکہ میڈیا ریلیشن شپ فرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔

لابی فرم کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا “میں نے کاغذات کے اردو ترجمے کیلئے کہا ہے تا کہ لائق فائق صحافی اور وزراء کو سمجھ آ سکے کہ یہ لابی فرم نہیں ہے بلکہ میڈیا ریلیشن شپ کی فرم ہے جو  پی ٹی آئی یو ایس اے  نے میڈیا میں اپنے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے کیلئے انگیج کی ہے، ان کمپنیز کا کام ہوتا ہے کہ وہ میڈیا اور پارٹی میں تعلقات کار بنائیں۔”

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ  پی ٹی آئی نے چھ  ماہ کیلئے 25 ہزار ڈالر ماہانہ پرلابنگ فرم فینٹن آرلوک کی خدمات حاصل کی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں