32

کامن ویلتھ گیمز  میں   ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا



کامن ویلتھ گیمز  میں   ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے پاکستان کیلئے پہلا گولڈ …

برمنگھم ( ڈیلی پاکستان آن لائن) کامن ویلتھ گیمز 2022 میں  پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے 109 پلس ویٹ لفٹنگ میں مجموعی طور پر  405 کلو گرام  وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے  سنیچ میں 173  کلو گرام  جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو گرام  وزن اٹھایا، یوں انہوں نے مجموعی طور پر  405 کلو گرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔

گزشتہ  روز کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے شاہ ھسین شاہ جوڈو میں برونز میڈل جیتنے میں کامیا ب ہوئے تھے ،  پاکستانی کھلاڑی نے جنوبی افریقی حریف کو شکست دی  تھی، شاہ حسین شاہ نے  دس صفر سے کامیابی حاصل کی ۔شاہ حسین شاہ اولمپک کی تاریخ میں  پاکستان کو پہلا میڈل دلانے والے حسین شاہ کے صاحبزادے ہیں ، حسین شاہ نے 1988 میں اولمپک گیمز میں  پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ 

مزید :

اہم خبریں -کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں