50

کئی گھنٹوں کی رسہ کشی کے بعد شہباز گل اسلام آباد پولیس کے حوالے



کئی گھنٹوں کی “رسہ کشی” کے بعد شہباز گل اسلام آباد پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل راولپنڈی حکام نے کئی گھنٹوں کی رسہ کشی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر شہباز گل کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔ اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے کئی گھنٹے تک انہیں وفاقی پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا، کئی گھنٹوں تک پنجاب اور اسلام آباد پولیس ڈاکٹر شہباز گل کے معاملے پر آمنے سامنے رہیں۔ دونوں فورسز کے حکام میں تکرار بھی ہوئی جب کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر پہرہ بھی دیتے رہے۔

کئی گھنٹوں کی رسہ کشی کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے شہباز گل کی حوالگی کے معاملے پر رینجرز اور ایف سی  طلب کرلی جس کے بعد اڈیالہ جیل حکام نے انہیں اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔ وفاقی پولیس کے جیل سے روانہ ہونے کے بعد پنجاب پولیس کے اہلکار بھی اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -راولپنڈی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں