27

ڈالر خود بخود نیچے آجائے گا وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل 



ڈالر خود بخود نیچے آجائے گا ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل 

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح نے ڈالر کی روز بروز بلند ہوتی پرواز پر کہا کہ گھبرنے کی ضرورت نہیں، ڈالر کی قیمت  چند روز میں خود بخود نیچے آجائے گی ۔

نجی ٹی وی ” دنیا نیوز” کے مطابق  وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ بالکل نہیں کرے گا ، پاکستانکے دیوالیہ ہونے کا تاثر بڑھا جس کے باعث ڈالر کا ریٹ اوپر چلا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ  سیلاب کے بعد کی صورتحال پر آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے ملاقات ہوئی تھی ، انہوں نے ہمارے موقف کو سمجھااور  تقریباً ہاں کہہ دی ہے ،  دو ہفتے بعد اس پر باقاعدہ میٹنگ ہو گی ، اگلے ماہ ہونے والی ملاقات میں نئی شرائط پر بات کی جائے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں