28

چین اور سعودی عرب نے مدد کی نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ آیا شیخ رشید کا دعویٰ



چین اور سعودی عرب نے مدد کی نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ آیا ،شیخ رشید کا دعویٰ

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ چین،دبئی،قطراورسعودی عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی نہ ہی انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)کا بیل آوٹ آیاہے جبکہ امریکی امداد کی شرائط پر چین کوشدید تحفظات ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ “90 دن کی بجائے صرف 45دن کے ریزور رہ گئے ہیں،مولانافضل الرحمن  اور کالعدم جماعت کا فاٹامرجر پر ایک ہی موقف ہےحکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب میں مدد کی بجائےکمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں”۔

ایک اور ٹویٹ  میں شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کیخلاف “عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا وہی نوازشریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کررہے ہیں،معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے،بجلی،گیس کے بل،فکسڈ ٹیکس لوگ نہیں دےسکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے،مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ہے حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے”۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں