50

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے 



چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  آج لاہور کا دورہ کریں گے  جس میں وہ  ایوان وزیر اعلیٰ میں ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے ۔

عمران خان  سے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور  چودھری مونس الٰہی بھی ملاقات  کرینگے  ،   عمران خان ارکان اسمبلی کوسیاسی لائحہ عمل کیلئےہدایات دیں گے۔

خیال رہے کہ  پنجاب اسمبلی کےنئے سپیکرکاانتخاب آج ہوگا، نئے سپیکر کیلئے  سبطین خان اورسیف الملوک کھوکھرکےدرمیان مقابلہ ہوگا. اجلاس شام 4 بجےہوگا،   ڈپٹی سپیکرکیخلاف تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ بھی آج ہوگی۔  پنجاب اسمبلی میں  حکومتی اتحادکو 186 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ   اپوزیشن اتحادکےپاس 178 ارکان کی حمایت موجود ہے ۔

خیال رہے کہ  26 جولائی کو  سپریم کورٹ کے  3 رکنی بنچ  نے 11 صفحات پر مشتمل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ  ڈپٹی سپیکر کی رولنگ درست نہیں ہے، فیصلے میں حمزہ شہباز کے حلف اور اس کے بعد کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا گیااور حکم دیا گیا کہ حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدے چھوڑ دیں۔ حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانے والی تقرریوں کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں