33

پی ٹی آئی کی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت سپیکر قومی اسمبلی سیکرٹری اسمبلی و الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

پی ٹی آئی کی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت ، سپیکر قومی …

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی ، سیکرٹری اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عمر فاروق نے سماعت کی ،  عدالت نے سیکرٹری قومی اسمبلی کے  نمائندہ کو متعلقہ ریکارڈ  کے ساتھ پیش ہونے کا  حکم دیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16  اگست تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں