35

پی ٹی آئی کا  13 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں پاور  شو  کا اعلان



پی ٹی آئی کا  13 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں پاور  شو  کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 13 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں پاور  شو  کا اعلان کردیا۔

پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا فیصلہ عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے جلسے کی تاریخ کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’13 اگست کو پی ٹی آئی اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں عوامی اجتماع کی کال دی جائے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں