31

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 10بجے سنایا جائے گاریڈ زون کی سیکیورٹی ہائی الرٹ



پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 10بجے سنایا جائے گا،ریڈ زون کی …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن آج 10بجے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلہ سنائے گا، جس کے باعث ریڈ زون کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ، کثیر تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ، اینٹی رائٹس فورس بھی ریڈ زون میں رہے گی جبکہ غیر متعلقہ افراد ریڈ زون میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

 نجی ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے کازلسٹ جاری کردی ہے،فیصلہ الیکشن کمیشن کا 3رکنی بنچ سنائے گا، بنچ میں چیئرمین الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ، نثار احمد راجہ اور شاہ محمد جتوئی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 14 نومبر 2014ء کو پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں یہ کیس دائر کیا تھا جس کی 8 سالہ طویل سماعت  کے بعد آج فیصلہ سنایا جا رہا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں