لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ایشیا کپ اور نیدر لینڈز کے دورے کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ، حسن علی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے ۔
دونوں سیریز کے دوران کپتانی کے فرائض بابر اعظم جبکہ نائب کپتان کے فرائض شاداب خان انجام دیں گے ، فاسٹ باؤلر حسن علی کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
ایشیا کپ کے سکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، وائس کپتان شاداب خان ، آصف علی ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث رؤف ، افتخار احمد ، خوشدل شاہ ، محمد نواز ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر) ، محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ شامل ہیں ۔
دورہ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا
مزید پڑھیے:https://t.co/L1XAfweOKA#NEDvPAK | #AsiaCup2022 pic.twitter.com/NuvjC3eSr2
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 3, 2022
دورہ نیدر لینڈز کیلئے کپتان بابر اعظم ، وائس کپتان شاداب خان ، عبداللہ شفیق ، فخر زمان ،امام الحق ، خوشدل شاہ ، محمد حارث ( وکٹ کیپر ) محمد رضوان ( وکٹ کیپر) ، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر ، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔
مزید :
اہم خبریں -کھیل –