30

پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاںمتاثرین کی محفوظ مقامات پرمنتقلی جاری



پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں،متاثرین کی محفوظ مقامات …

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ،  متاثرہ علاقوں سےڈی واٹرنگ اورمتاثرین کی محفوظ مقامات پرمنتقلی کی جارہی ہے ۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند کے مقامی نالوں میں سیلاب کی اطلاع ہے، جنوبی پنجاب میں پہاڑی نالےمعمول کےمطابق بہہ رہےہیں ، متھاواں،کاہا اور سانگھڑ پہاڑی نالوں میں پانی کابہاؤ زیادہ ہے،دریائےسندھ کےسواتمام دریامعمول کےمطابق بہہ رہےہیں، دریائےسندھ میں اٹک،تربیلا،چشمہ،گڈوکےمقامات پرنچلےدرجےکاسیلاب ہے ،  دریائے کابل میں ورسک پرنچلے،نوشہرہ میں درمیانےدرجےکاسیلاب ہے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مردان میں سب سےزیادہ 133 ملی میٹر ، مہمندمیں 85 ملی میٹر  بارش ریکارڈ کی گئی ،مقامی کمانڈرز نے راجن پور اور ڈی جی خان کادورہ کیا ، متاثرین کوطبی امداد اورخوراک بھی فراہم کی گئی، مختلف مقامات پرمیڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں ،   گندھاوامیں 115 مریضوں کاعلاج کیا گیا،  خضدارمیں ایم 8 کی بحالی کاکام جاری ہے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  گوادرمیں جنرل آفیسرکمانڈنگ نےحب اوراوتھل کادورہ کیا،  حب اوراوتھل میں ہیلی کاپٹرکےذریعے1500 کلوراشن تقسیم کیاگیا، خزینہ میں میڈیکل کیمپ میں 200 سےزائدمریضوں کاعلاج کیاگیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں