33

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا ملائیشیا کا دورہبحری مشق میں حصہ لیا

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا ملائیشیا کا دورہ،بحری مشق میں حصہ لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے ملائیشیا کا دورہ کیا، دو طرفہ بحری مشق میں حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملائیشیا کے نیول بیس آمد پر میزبان بحریہ نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا،پاک بحریہ کے افسران نے رائل ملائیشین نیوی کی مختلف تنصیبا ت کا دورہ کیاجبکہ میزبان بحریہ کے افسران اور مختلف سفارتی شخصیات نے پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ کیا،پی این ایس تیمور نے میزبان بحریہ کے ہمراہ دو طرفہ بحری مشق میں حصہ لیا،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں شرکت سے دونوں  ممالک کے تعلقات کو فروغ ملے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں