39

پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہیں امریکی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم شہباز شریف کو یقین دہانی 



پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہیں ، امریکی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم شہباز …

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے وزیر اعظم پاکستان کو یقین دہانی کرائی کہ مشکل وقت میں  پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ 

 وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  کے اجلاس میں شریک ہیں جہاں ان کی ملاقات امریکہ کے وزیر خارجہ سے ہوئی ،  ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی موجود تھے ۔

 امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پاکستان میں آنے والے بد ترین سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا  اور کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ،  پاکستان کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے ، پاکستان کو مدد کی ضرورت ہے ،موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو روکنے کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں