33

پاکستان سیلاب سے ہونے والا نقصان پورا نہیں  کر سکتا مدد کیلئے دنیا آگے آئے وزیر اعظم شہباز شریف



پاکستان سیلاب سے ہونے والا نقصان پورا نہیں  کر سکتا ، مدد کیلئے دنیا آگے آئے …

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان  سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو پورا نہیں کر سکتا ، دنیا کومدد کیلئے آگے آنا ہوگا ، مشکل گھڑی میں امداد کی ضرورت ہے ۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق وزیر  اعظم شہباز شریف نے نیو یارک میں سیلاب زدگان کی بحالی سے متعلق آن لائن اجلاس کی صدارت کی ، وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان تنہا سیلاب کی صورتحال سے نہیں نمٹ سکتا ، پوری دنیا کو ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،  آج ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات کی ، ہم نے انہیں سیلاب کی تباہ کاری سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا ، انہوں نے بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

 وزیر اعظم نے بتایا کہ صدر ورلڈ بینک کو کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر  عملدرآمد کرے گا، انہیں بھی بتایا کہ  ہم تنہا سیلاب کی تباہ کاریوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ حکومت پیناڈول اور پیراسیٹامول مناسب قیمت پر پہنچانے کیلئے تیار کنندگان کو مدد فراہم کرے گی ، سیلاب زدہ علاقوں میں اسہال میں مبتلا خوراک سے محروم لاکھوں بچوں کو خوراک فراہم کرنے  کیلئے صدر ورلڈ بینک اور ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقاتیں مفید رہیں ۔

 وزیر اعظم  نے متاثرہ علاقوں مین ادویات، خوراک اور خیموں کی تقسیم کا جائزہ لیا، متعلقہ حکام کو سیلاب زدگان میں ہنگامی بنیادوںپر اشیائے خورد و نوش ، شیر خوار بچوں کیلئے ضروری خوراک کی تقسیم کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں