اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوا دیا ، ریفرنس میں موقف اپنایاکہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بد انتظامی کے مرتکب ہو رہے ہیں ، اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طور پر نہیں نبھا رہے ۔
نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں حکومتی اتحادیوں کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیاہے ، ریفرنس میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا ، ملاقات کے چند روز بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا ، چیف الیکشن کمشنر اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے اس لیے ان کو عہدے سے ہٹایا جائے۔
مزید :
اہم خبریں -قومی –