26

وفاقی حکومت چاہےتوالیکشن کمیشن کےفیصلےکےبعدعمران خان کوگرفتارکرسکتی ہےشرجیل میمن



وفاقی حکومت چاہےتوالیکشن کمیشن کےفیصلےکےبعدعمران خان کوگرفتارکرسکتی …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر  سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ  وفاقی حکومت چاہے تو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کو گرفتار کر سکتی ہے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ  عمران خان نےملک میں جھوٹابیانیہ بنانےکی کوشش کی، عمران خان کونوجوانوں کوسڑکوں پرلانےکاشوق ہےتوپہلےاپنےبیٹوں کولائیں،وہ  اپنےبچوں کوبرطانیہ میں محفوظ کرکےبیٹھےہیں،  عمران خان کوتحریک چلانےکاشوق ہےتوخوداوراپنےبچوں کوسڑکوں پرلائیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ   عمران  خان آج بھی چاہتےہیں کہ ملک میں انارکی پھیلے،انہوں  نےغیرملکی کمپنیوں سےفنڈنگ لی، 34غیرملکی  افراد سے  فنڈنگ  لی، پی ٹی آئی کوچاہیےتھاالیکشن کمیشن کوملنےوالےشواہدکادفاع کرتی، کب تک پاکستانی عوام کوبیوقوف بناتےرہیں گے، عمران خان نےعوام اورالیکشن کمیشن سےچیزیں چھپائیں، عمران خان نےغلط سرٹیفکیٹ اداروں کوفراہم کیے،  آج بھی وفاقی حکومت نرمی سےکام لےرہی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  عمران خان کااوپن اینڈشٹ کیس ہے، پی ٹی آئی کینیڈاکےنام پرانہوں نےایک کمپنی رجسٹرڈکرائی جوظاہرنہیں کی گئی ، عمران خان کبھی بھی صادق اورامین نہیں تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں