23

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 کو صوبے کی تمام تحصیلوں میں  توسیع دینے کی منظوری دیدی



وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 کو صوبے کی تمام تحصیلوں میں  توسیع دینے کی …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائ )  وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے رواں برس صوبے کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 کو توسیع دینے کی منظوری دیدی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رواں برس پنجاب کی مزید 86تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس کادائرہ کاربڑھایاجائے گا، حکومت پنجاب ایمرجنسی سروس کی توسیع پنجاب کی تمام تحصیلوں تک کرے گی، موٹر بائیک ریسکیو سروس کادائرہ کار رواں برس پنجاب کے مزید 27اضلاع تک بڑھا یاجائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ  پنجاب میں ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس ہم نے شروع کی، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 صوبے کا قابل قدر او رباعث فخر ادارہ ہے، میرے سابق دور میں اس مایہ ناز ادارے کی بنیاد رکھی گئی اور آج یہ ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی پہچان رکھتا ہے،  ریسکیورز کا کام صرف ڈیوٹی نہیں بلکہ یہ انسانیت کی خدمت کے مترادف ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں