41

وزیر اعظم کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو ریلیف اور بحالی کے اقدامات کی 24 گھنٹے  مانیٹرنگ کرنے کا حکم 



وزیر اعظم کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کی 24 …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعظم شہباز شریف نے   سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کا حکم  دیدیا۔

وزیراعظم کی جانب سے  متعلقہ حکام کو  بلوچستان میں خاص طور پر بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی جیسے علاقوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل تیز کر نے کی ہدایت  دیدی ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ  سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے متاثرین کی امداد کا عمل مربوط، موثر اور تیز بنایا جائے، سیلاب متاثرین ہم سب کی طرف دیکھ رہے ہیں، کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، متاثرین کو خوراک، ادویات اور رہائش کی سہولیات یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے یکساں انداز میں ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں صفائی، بروقت سپرے کے انتظامات کئے جائیں تاکہ ڈینگی اور دیگر وباؤں سے بچا جاسکے، متاثرین کو پینے کے پانی کی فراہمی کےلئے مؤثر اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو پیٹ کے امراض سے بچایا جاسکے، بلوچستان کے متعلقہ علاقوں میں خوراک، میڈیکل کیمپ اور شیلٹر کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ  بلوچستان کی صوبائی حکومت کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں  تیزی لائی گئی ہے، دیگر صوبوں کی حکومتوں کے تعاون سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں