37

وزیر اعظم شہباز شریف کی فلسطین میں اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت



وزیر اعظم شہباز شریف کی فلسطین میں اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کی فلسطینی شہر غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے ،اسرائیلی حملے کو بربریت قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے وزیر اعطم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فضائی حملے کے نتیجے میں غزہ میں 5 سالہ بچی سمیت 10 فلسطینیوں کی شہادت اسرائیلی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بربریت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو وہ اسرائیل ہے جو نتائج کی پرواہ کیے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے ،پاکستان اسرائیل کی شدید مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 10 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے کہا کہ حملے میں اسلامک جہاد کے کمانڈر تیسیر الجبری (Taysir al-Jabari) کو نشا نہ بنایا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں