33

وزیراعظم کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے لاکھوں روپے امداد کا اعلان



وزیراعظم کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے لاکھوں روپے امداد کا …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ بلوچستان کے دوران   سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز  بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ، انہوں نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا جس دوران چیف سیکرٹری بلوچستان نے وزیرِ اعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بریفنگ دی۔  وزیر اعظم  شہباز شریف نے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی جبکہ سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے  سیلاب سے تباہ ہونےوالے گھروں کی تعمیر کیلئے  5 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ جن گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ان کی مرمت کیلئے   دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا، وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سیلاب سے جو فصلیں تباہ ہوئیں یو مویشی ہلاک ہوئے، اس کے حوالے سے کمیٹیاں بنادی ہیں، وفاق کی سطح پر چار کمیٹیاں بنی ہیں جو چاروں صوبوں سے مشاورت کرکے سروے کریں گی، یہ کمیٹیاں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں سے بھی مشاورت کریں گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے لئے دن رات کوششیں جاری ہیں۔ متاثرہ بہنوں، بھائیوں اور بچوں کی مکمل بحالی اور نقصانات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں انہیں تنہاءنہیں چھوڑیں گے۔ بلوچستان سمیت صوبائی حکومتوں سے مل کر متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

 وزیراعظم نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں آج آپ کو یہ یقین دہانی کرانے آیا ہوں کہ وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو اوران کی صوبائی حکومت کے ساتھ ہم مل کر وفاقی حکومت آپ کی پوری مدد کرے گی ،  بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں  جہاں جہاں جہاں نقصان ہوا ہے، وہاں ریلیف پہنچا رہے ہیں، بارشوں سے گزشتہ تیس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ے  ، تقریبا پورے پاکستان میں تقریبا 300 سے زائد لوگ اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں، بلوچستان میں 124 لوگ وفات پاگئے ہیں جن میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں جبکہ بے شمار لوگ زخمی ہوئے ہیں، مالی معاوضہ جانی نقصان کا ازالہ نہیں ہوسکتا، یہ غم بھلایانہیں جاسکتا اور نہ ہی اس کی کوئی تلافی ہوسکتی ہے   ، وزیر اعظم نے  زخمیوں کی امداد کو  50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کردیا ،  انہوں نے جانوروں کے علاج معالجے کے لئے ویٹنری ڈاکٹروں کی ٹیم بھی فوری بھجوانے کی ہدایت کی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں