13

وزیراعظم شہبازشریف آج سیلاب سےمتاثرہ ضلع ٹانک کادورہ کریں گے



وزیراعظم شہبازشریف آج سیلاب سےمتاثرہ ضلع ٹانک کادورہ کریں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف آج سیلاب سے متاثرہ ضلع ٹانک کا دورہ کریں گے ،وفاقی وزیرمواصلات مولانااسعدمحمودوزیراعظم کےہمراہ ہوں گے۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق دورے کے دوران  وزیراعظم شہبازشریف کوٹانک کی صورتحال سےآگاہ کیاجائےگا،  وفاقی وزرا،این ڈی ایم اےاوردیگر متعلقہ حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کےسیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیاہے، دورےکامقصدامدادی کاموں کی نگرانی اور متاثرین سےاظہاریکجہتی کرناتھا، متاثرین کوریلیف کی فراہمی کےلیےصوبائی حکومت کےساتھ مل کرکام کررہےہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کےکاموں میں مزیدتیزی لائی جائےگی،  سیلاب سےمتاثرہونےوالےافراد کےلیےمشکل وقت ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں