26

 نومنتخب ڈپٹی  سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نےحلف اٹھالیا



 نومنتخب ڈپٹی  سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نےحلف اٹھالیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  نومنتخب ڈپٹی  سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نےحلف اٹھالیا، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نےواثق قیوم سےحلف لیا۔

واضح رہے کہ  پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی  جس کے بعد ڈپٹی سپیکر کی نشست خالی ہوگئی تھی۔

ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے عمل میں دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی ، دوست مزار ی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کی جانب سے واثق قیوم امیدوار تھے جبکہ اپوزین کی جانب سے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا لیکن عین وقت پر علی حیدر گیلانی نے اپنے کاغذات نامزدگی نہیں جمع کرائے تھے، جس پر ان کا مؤقف سامنے آیا تھا کہ ہم الیکشن کا بائیکاٹ کر رہے ہیں اس لیے اپنے کاغذات جمع نہیں کرائے تھے جس کے بعد واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے تھے۔

دوست مزاری کیخلاف پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی  نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو مراسلہ بھی لکھا تھا کہ الیکشن کمیشن کو درخواست کی جائے کہ سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو مبہم بنایا، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں طلب کیا اس لیے ان کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں