45

منی لانڈرنگ کیس شہبازشریفحمزہ شہبازاوردیگرملزمان فردجرم کیلئے 7 ستمبرکوطلب



منی لانڈرنگ کیس ، شہبازشریف،حمزہ شہبازاوردیگرملزمان فردجرم کیلئے 7 …

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے 7ستمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

 نجی ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق سپشل سنٹرل کورٹ کےجج اعجازاعوان نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی ، فاضل جج نے سوال کیا کہ شہبازشریف اورحمزہ شہبازکہاں ہیں؟جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے بتایا کہ حمزہ شہبازکی کمرمیں دردہے،میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے،جبکہ شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر نے شہباز شریف کو سفر سے منع کر رکھا ہے اس لیے شہباز شریف رات گئے ہیلی کاپٹر سے  لاہور آنا چاہتے تھے لیکن ان کے سیکرٹری نے بتایا کہ موسم خراب ہے اس لیے نہ جائے ۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اےپراسیکیوٹرنے کہا کہ شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست پراعتراض نہیں،

 حمزہ شہبازکی حاضری معافی کی درخواست پراعتراض ہے،جب تک ضمانت منظورنہیں ہوئی تھی ملزمان عدالت پیش ہوتےتھے،ضمانت منظورہوتےہی ملزمان نےعدالت پیش ہوناچھوڑدیا ہے ،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم ملک مقصودکاڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کرادیا گیا ہے،ملزم ملک مقصودکی موت کی تصدیق ہوگئی جس پر عدالت نے ملک مقصود کی حد کیس کو ختم کر تے ہوئے کیس کی سماعت 7 ستمبرتک ملتوی کر دی 

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں