اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس واپس لینے کی درخواست کردی۔
اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا “مفتاح بھائی بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں۔ امید ہے آپ کوئی حل نکالیں گے۔”
اس کے تھوڑی ہی دیر بعد مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے مفتاح اسماعیل سے بات کی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کل تاجروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ مریم نواز کے مطابق مفتاح اسماعیل نے یہ یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ وہ تاجروں کی منشا کے مطابق مسئلے کا حل نکالیں گے۔
مفتاح بھائی @MiftahIsmail بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں۔ امید ہے آپ کوئی حل نکالیں گے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 31, 2022
مزید :
اہم خبریں -قومی –