32

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا – ایکسپریس اردو

مرکزی اجلاس کوئٹہ, زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوں گے (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: نئے اسلامی سال 1444 ہجری کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوگا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوں گے۔ علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور کے دفاتر کوہسار کمپلکس میں اسلام آباد زونل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہورمیں ہوگا جب کہ نئے اسلامی سال کے آغاز کا شرعی اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں