20

 لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے پاک فوج نے تصدیق کر دی 



 لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے ، پاک فوج نے تصدیق …

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کی جانب سے  کور کمانڈر 12 کور  لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے  لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران  کی ہیلی کاپٹر حادثےمیں شہادت کی تصدیق کی گئی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج کےلاپتہ ہیلی کاپٹرکاملبہ مل گیا ہے ، ہیلی کاپٹرکاملبہ موسیٰ گوٹھ وندرلسبیلہ سےملا، ہیلی کاپٹرفلڈریلیف آپریشن پرمامورتھا، ابتدائی تحقیقات کےمطابق حادثہ خراب موسم کےباعث پیش آیا۔

خیال رہے کہ  کور کمانڈر  12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا ہیلی کاپٹر گزشتہ روز  اوتھل سے کراچی  جاتے ہوئے کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد  لا پتہ ہو گیا تھا  ، آج ڈی آئی جی خضدار نے آرمی ایوی ایشن  کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کی تھی   ۔ ڈی آئی جی خضدار  کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ کراچی سے 45 کلو  میٹر دورعلاقے سے ملا ہے جو موسیٰ گوٹھ کے قریب درے گئی پہاڑی سلسلہ ہے۔جیونیوز کے مطابق ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں مزار کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوار تھے ۔  ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر بھی شامل تھے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں