23

لانگ مارچ کو سپورٹ کرنیوالے صوبوں کیخلاف کارروائی کا اختیار ہے رانا ثناء اللہ 



لانگ مارچ کو سپورٹ کرنیوالے صوبوں کیخلاف کارروائی کا اختیار ہے ، رانا ثناء …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جو صوبے لانگ مارچ کوسپورٹ کریں گے ان کےخلاف کارروائی کا اختیار ہے، عمران خان پوری قوم و نوجوان نسل کو بدتمیزی سکھا رہےہیں۔

نجی ٹی وی “ہم نیوز” کے مطابق  وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پر امن احتجاج کرے ، سہولت فراہم کریں گے ، پی ٹی آئی  رہنماؤں سے بات کی کہ ڈی چوک آنے کی ضد نہ کریں ، پی ٹی آئی کا ڈی چوک آنا مناسب نہیں ہوگا ،  ان کیلئے دھونی تیار ہے ، ڈی چوک آئے تو دھونی دی جائے گی ۔

میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان کسی کے لاڈلے ہیں  ، عمران خان قوم کو تقسیم کر رہے ہیں ، ایسے شخص سے کوئی لاڈ نہیں کرتا ،  عمران خان نے تحفہ بیچ کر غیر قانونی کام کیا ،  عمران خان نے تحفے بیچ کر  25، 26 کروڑ کا فراڈ کیا ۔ اختیار کے استعمال سے متعلق معاملہ وفاقی کابینہ اور وزیر کے ساتھ زیربحث لائیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں