35

قومی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے  نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں 



قومی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے  نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں 

لاہور ( آئی این پی )قومی ٹیم کے سکواڈ کو سیکیورٹی کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری  کیا گیاہے جس کے مطابق  کھلاڑی باہر سے کھانا نہیں منگوا سکیں گے جبکہ کہیں جانے سے پہلے چوبیس گھنٹے قبل اطلاع دینا ہوگی۔

 سکیورٹی حکام کا کہنا ہے  کہ ٹیموں کو صدارتی سطح کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے اس کے جو بھی قوانین ہیں اس پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، اگر کسی کھلاڑی کو باہر جانا ہے تو وہ 24گھنٹے قبل سکیورٹی کو آگاہ کریں گے اور انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کرکے وہاں لے کر جایا جائے گا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم  17 سال بعد  دورہ پر پاکستان پہنچی ہے جہاں  وہ 7 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیل رہی ہے ،  پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی ہے جبکہ دوسرا میچ آج کھیلا جا رہاہے ۔

سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی جبکہ بقیہ 3 میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔  

مزید :

اہم خبریں -کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں