37

فارن فنڈنگ کیس میں وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی خواجہ سعد رفیق 



فارن فنڈنگ کیس میں وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، خواجہ سعد رفیق 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی ،  توقع ہےجس طرح عدالت رات کوکھلتی رہی اسی طرح  نذیرچوہان کوبھی انصاف ملےگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو جب موقع ملاانہوں نےآئین توڑا، صدرمملکت اورسابق سپیکرنےآئین توڑا،عمران خان نے آئین شکنی کی، عمران خان معیشت کو وینٹی لیٹر پر چھوڑ گئے، جب حکومت گرانے کیلئے نکلیں گے تو کیا آپ  کو روکانہیں جائےگا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  نذیر چوہان کو کسی دہشتگرد کی طرح گرفتارکیاگیا،عمران خان ہر چیز کا الزام  مخالفین پر لگاتے ہیں ،عمران خان کا پہلا کام سی پیک رول بیک کرنا تھا ، وہ انہوں نے کیا ، ایم ایل ون  ہم جہاں تک چھوڑ کر گئے تھے انہوں نے اس سے بھی پیچھے دھکیل دیا،     عمران خان کو بیرون ممالک سےشہری پیسےکیوں دےرہےتھے؟،  عمران خان روز کہتے ہیں کہ پاکستان سری لنکا بن جائے گا،  اللہ نہ کرے پاکستان کبھی سری لنکا بنے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بڑے بڑے چالاک دیکھے مگر ایسا ہوشیار چالاک نہیں دیکھا، ہم نے جیلیں کاٹیں ، جھوٹے مقدما ت کا سامنا کیا، عمران خان نے ہرسال جھوٹا سرٹیفکیٹ دیا۔

خیال رہے کہ الیکشن  کمیشن نے  کیس کو ممنوعہ فنڈنگ قرار دیتے ہوئے فارن فنڈنگ  لکھنے سے منع کیا تھا۔

15 جون کو  الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف  کی درخواست پر سماعت کی ،   پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے اعتراض اٹھایا کہ  یہ کیس ممنوعہ فنڈنگ کا ہے ، کاز لسٹ میں آج بھی فارن فنڈنگ لکھا ہوا ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ آئندہ کسی کی فارن فنڈنگ نہ لکھا جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں